Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ مسجد قبلتین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

سعودی فرمانروا کی یہ ہدایت در اصل اس خصوصی اہتمام کا تسلسل ہے جو سعودی عرب اللہ کے گھروں کے لئے رکھتی ہے جن میں سرفہرست حرمین شریفین ہیں۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں واقع مسجد قبلتین میں توسیع کے بعد اب 3 ہزار تک نمازیوں کی گنجائش ہے۔ قبلتین مسجد نبوی کے مغرب میں پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ وہ مسجد ہے جہاں دوران نماز قبلے کی تبدیلی کا حکم دیا گیا تھا، یہ مسجد مدینے کے سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔مدینہ منورہ کے چند مشہور تاریخی مقامات میں سے ایک ”مسجدِ دو قبلہ،” کے نام سے مشہور ہے۔ جسے مسجد قبلتین کہا جاتا ہے۔

اسے سواد بن غنم بن کعب نے دوسرے سال ہجری میں تعمیر کروایا۔یہ وہ جگہ ہے جہاں پیغمبر اکرم ؐ کو یروشلم میں بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف نماز کی سمت (قبلہ) کو تبدیل کرنے کیلئے قرآنی وحی موصول ہوئی تھی۔

Related posts

منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

Mobeera Fatima

پاکستان اور مصر کا دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment