Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا

ملک میں جاری قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے دوران چینی نے ڈھلوانی رستے پر قدم رکھ دیے ہیں۔

شوگر ڈیلرز کے مطابق پشاور کی پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200 روپے برقرار ہے۔ یہ ڈبل سینچری چینی کی قیمتوں نے دو روز قبل ہی بنائی تھی۔ جس کے بعد مزید اضافے نے بریک لگا دی۔

پرچون قیمتوں میں یہ کمی تب دیکھنے میں آئی جب ہول سیل میں پچاس کلو بوری کی قیمت 250 روپے گری۔

ڈیلرز کے مطابق تازہ کمی کے بعد مارکیٹ میں پچاس کلو چینی کی نئی قیمت 9000 روپے ہو گئی ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں چینی کی قیمتوں کی پرواز جاری ہے۔ کراچی میں فی کلو چینی 195 روپے، کوئٹہ میں 192، جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں 190 روپے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

Related posts

ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کو الاٹ 77 اضافی مخصوص نشستیں خطرے میں

admin

مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 5لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment