Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حماس کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان

حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عملدر آمد کا اعلان کردیا ہے۔

حماس نے صدر ٹرمپ کے منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ حماس نے بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔ حماس کے مطابق وہ تمام یرغمالیوں زندہ یا مردہ کو واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ وہ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں شامل ہونے کو بھی تیار ہے۔

حماس غزہ کا انتظام آزاد ٹیکنوکریٹس کی فلسطینی باڈی کے حوالے کرے گی جبکہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ حماس نے جنگ بندی کے لئے عرب،اسلامی،بین الاقوامی اور صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔

حماس کے مطابق اس نے اپنی قیادت، فلسطینی دھڑوں، فورسز، ثالثوں اور دوستوں سے مشاورت کی ہے۔ حماس غزہ کی جنگ ختم کرنے اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی صورت میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کو تیار ہے۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق

Mobeera Fatima

لڑکی کی اپنے عاشق کی لاش سے شادی ، لوگ حیران رہ گئے

Mobeera Fatima

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment