Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع تھی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related posts

بھارت نے وار کیا، پاکستان نے تاریخ لکھ دی، اب دہلی کے دہلنے کی باری

Mobeera Fatima

سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا

Mobeera Fatima

پاکستان کو اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر فراہم کرینگے ، صدر ایشیائی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment