Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ کے علاقے خیر پور میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے علاقے خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق  نئی دریافت خیرپور بترسم ایسٹ ون ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی ہے ، کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس جبکہ 690 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہو گی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ کنویں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی گئی تھی، کنویں کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے، نئی دریافت توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ہو گی۔

Related posts

مرغی کا گوشت 384 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

راولپنڈی میں آج اور کل دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment