Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد میں تمام ٹیکس بقایا گاڑیوں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر منسوخ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اسلام آباد میں رجسٹرد ان تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کو 10 اکتوبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے ٹیکس ادا نہیں کئے گئے.

محکمہ کے مطابق 30 جون 2025 تک جن مالکان کے ٹیکس بقایا تھے، انہیں ریڈ نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں، ان کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے، اس لئے اگر مقررہ تاریخ تک واجبات ادا نہ کئے گئے تو ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ رجسٹریشن کی بحالی صرف واجبات اور بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہوگی، ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی 8 اکتوبر سے ڈرائیونگ لائسنس قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج ہوں گے اور گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی، یہ حکم نامہ سرکاری اور نجی دونوں ڈرائیوروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

Related posts

پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے پر سیکیورٹی تک نہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

صنم جاوید کی رہائی کیلئے والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment