ٹیلی ہیلتھ، جسے ٹیلی میڈیسن بھی کہا جاتا ہے، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے، اس میں مریض ہسپتال یا کلینک جانے کے بجائے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے ڈاکٹر یا ماہر سے رابطہ کرتے ہیں۔
ٹیلی ہیلتھ مختلف صورتوں میں دستیاب ہے، جیسے ویڈیو یا آڈیو اپائنٹمنٹس، شوگر اور بلڈ پریشر معلوم کرنے کے لئے ریموٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز، ایپس یا پورٹلز کے ذریعے دوائیوں کے نسخے کی تجدید اور ڈاکٹر سے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے رابطہ۔
ٹیلی ہیلتھ کے فوائد

بڑھتی ہوئی رسائی: گھر بیٹھے علاج ممکن بنایا، جو دیہی علاقوں، بزرگوں اور معذور افراد کے لئے مفید ہے۔
اخراجات کی بچت: آن لائن اپائنٹمنٹس زیادہ مریضوں کو کم وقت میں سہولت فراہم کرتی ہیں، جس سے مریضوں کا سفر اور ہسپتال میں انتظار کم ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹروں تک فوری رسائی: ٹیلی ہیلتھ سے ایسے اسپیشلسٹ سے رابطہ ممکن ہوتا ہے جو مقامی سطح پر دستیاب نہ ہوں۔
مسلسل چیک اپ: شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض باقاعدہ فالو اپ لے سکتے ہیں۔
انفیکشن سے بچاؤ: علاج کے دوران وائرس یا بیماری کے پھیلاؤ سے مریض محفوظ رہتے ہیں۔
