Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ ٹرافی ، بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے بھارت کا کرکٹ بورڈ حکومتی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے، ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، پاکستانی ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، وہ پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کئے جائیں گے، اس موقع پر انہوں نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کو ہرانے پر 21 کروڑ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Related posts

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن، پاکستان کی مسلسل چوتھی شاندار فتح

Mobeera Fatima

پاکستان خواتین ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس، امریکا 27 گولڈ، 35 سلور، 32 برانز میڈلز کے ساتھ سرِفہرست

Mobeera Fatima

Leave a Comment