Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان پہلی بار ایشیا پیسیفک پیڈل کپ میں شرکت کو تیار

پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایشیا پیسیفک پیڈل کپ 2025 میں شرکت کے لئے تیار ہے۔

ایشیا پیسیفک پیڈل کپ 28 سے 31 اگست کو کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگا، جو کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کپتان اظہر کاچی اور وائس کپتان مہرک طاہرانی کریں گے، ٹیم مین مرد و خواتین دونوں شامل ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جزبے، مہارت اور جوش کو اجاگر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان ٹیم کی یہ پہلی شمولیت صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ پاکستان پیڈل ٹور کی محنت اور وژن کا ثبوت ہے، یہ اقدام نہ صرف پاکستان کو عالمی پیڈؒل منظر نامے میں جگہ دلائے گا بلکہ نئی نسل کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی تحریک بھی دے گا۔

Related posts

چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی

Mobeera Fatima

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پرومو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا

Mobeera Fatima

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment