Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر جرمانہ، ملک بدری کا حکم

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک شخص کو بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے، گاڑی ضبط کروانے کے معاملے پر عدالت نے 10 ہزار درہم اور ملک بدری کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای میں اپنی ساتھی کی گاڑی بغیر اجازت استعمال کرنے، تیز رفتاری سے چلانے اور گاڑی ضبط کروانے پر عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کو اس سے قبل فوجداری عدالت کی جانب سے قید، ایک سال کے لیے ڈرائیورنگ لائسنس کی معطلی، گاڑی کی ضبطی اور ملک بدری کی سزا سنائی جا چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مدعیہ اور مدعا علیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ اس کی گاڑی بغیر اجازت لے گیا تھا۔ اور پھر اس نے تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اور گاڑی بھی ضبط کروا دی۔

Related posts

دورہ چین سے قبل امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ سے اہم اپیل کر دی

Mobeera Fatima

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

Mobeera Fatima

اگر کوئی عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ ٹرمپ ہیں، قاسم خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment