Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے ، روٹی کیلئے قطار میں کھڑے 8 فلسطینیوں سمیت 50 شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں روٹی خریدنے کے لیے انتظار میں کھڑے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری ہے، قابض فوج نے طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے ہیں ، اسرائیلی فورسز بلڈوزروں سے انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری  آپریشن  کے دوران اسرائیلی فوج نے  صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

 

Related posts

ملیر جیل سے فرار ہونیوالے مزید 4 قیدی گرفتار ، 68 تاحال مفرور

Mobeera Fatima

بارشوں کا زور دار اسپیل ، چھتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment