Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

رونالڈو کا اشارہ ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بائولر حارث رؤف نے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کا اشارہ کرکے دیا تھا جس پر بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی۔

اسی دوران  ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے بغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔

ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف کے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا ، ویڈیو میں رونالڈو کو ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related posts

محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کو تیار

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی ، غیر یقینی صورتحال سے نقصان کا اندیشہ ہے، براڈ کاسٹرز کا آئی سی سی سے شکوہ

Mobeera Fatima

وسیم اکرم کا فارم میں واپسی کیلئے بابراعظم کو مفید مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment