Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع

بھارت کی وزارتِ دفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس ) جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں مئی 2026 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل چوہان 30 ستمبر 2022 سے بھارت کے سی ڈی ایس اور محکمہ عسکری امور کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے ان کی مدت ملازمت میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کی سروس کا نیا دورانیہ 30 مئی 2026 یا اگلے احکامات تک ہوگا۔

64 سالہ جنرل چوہان کا فوجی کیریئر 40 سال پر محیط ہے، جس میں وہ کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی قیادت کر چکے ہیں۔

وہ 1981 میں 11 گورکھا رائفلز میں شامل ہوئے اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related posts

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں، اعظم خان

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی 20،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

admin

Leave a Comment