Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ

آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا، گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا۔

جس کی وجہ سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے، دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک سے بوگیاں نہیں ہٹائی جاسکیں،متاثرہ ٹریک سے بوگیاں ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا۔

لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔

Related posts

آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ؛ ایک انجینئر لاپتا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 526 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ایف بی آر اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment