Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس مل گیا

نئی دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا۔ جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا۔

اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔ جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں۔

Related posts

فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کی تنقید پر دوٹوک جواب

Mobeera Fatima

دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، اہل خانہ کی تردید

Mobeera Fatima

سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف

Mobeera Fatima

Leave a Comment