Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

گائے کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کا کامیاب تجربہ

جاپان کے محققین نے گائے کو زیبرا جیسی سفید دھاریوں سے پینٹ کرنے کے تجربے پر نوبل انعام جیت لیا ہے، اس تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ یہ دھاریاں گائے کو کاٹنے والی مکھیوں سے نمایاں حد تک محفوظ رکھتی ہے۔

اِگ نوبل انعام دنیا بھر میں اُن تحقیقات کو دیا جاتا ہے جو بظاہر عجیب یا مزاحیہ محسوس ہوں، لیکن ان میں سائنسی تحقیق موجود ہوں اور سوچنے پر مجبور کریں، اس سال یہ انعام جاپان کے آئچی ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کو دیا گیا، جنہوں نے تجربہ کیا کہ زیبرا جیسی سفید دھاریوں سے گائے کو پینٹ کرنے پر مکھیوں کا حملہ تقریباً 50 فیصد کم ہو گیا۔

تحقیق کے مطابق کاٹنے والی مکھیاں مویشیوں کے لیے نہ صرف نقصان دہ ہیں بلکہ ان کی خوراک اور چرنے کی عادات کو متاثر کر کے وزن بڑھنے اور دودھ کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں، عام طور پر کسان مویشیوں پر کیڑہ مار دوائیں استعمال کرتے ہیں، تاہم اس سے مکھیوں میں مزاحمت اور آلودگی کے مسائل بڑھتے ہیں۔

Related posts

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ

Mobeera Fatima

ایران کے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید

admin

Leave a Comment