Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاک سعودی عرب معاہدے کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لیں گے، بھارت

پاک سعودی عرب معاہدے پر بھارت نے کہا ہے کہ ہم اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لیں گے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی، ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ روز ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Related posts

امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

Mobeera Fatima

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment