Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ایشیا کپ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل، گروپ بی کی دلچسپ صورتحال

ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا نواں میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

افغانستان ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاتح رہا تھا، افغانستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دو میچ کھیل چکی ہے آج اس کا تیسرا اور آخری میچ ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش کے دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹ رکھتا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم بی گروپ میں پہلے نمبر پر ہے اس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے چار پوائنٹس ہیں۔

Related posts

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Mobeera Fatima

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment