Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی۔

Related posts

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے سے انکار ، اسرائیل کا رفح میں آپریشن ، 5 بچے شہید

admin

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment