Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا۔

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل ہی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو توجہ کا مرکز بن گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جارحیت ہمیشہ میدان میں ہوتی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ جارحیت کے بغیر آپ یہ کھیل کھیل سکتے ہیں۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ میں میدان میں اترنے کے لئے بہت پرجوش ہوں، کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے اختتام پر سوریا کمار یادیو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے مصافحہ کیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سوریا کمار کو پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ہاتھ ملاتے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوریا کمار یادیو کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Related posts

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے جرمنی کو زیر کردیا

Mobeera Fatima

سابق نائیجیرین فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ میں لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک ، ارجنٹینا نے الجزائر کو شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment