Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

چینی کی سپلائی بند، قیمت میں اضافے کا خدشہ

کراچی: شوگر ملوں کی جانب سے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے کراچی کی مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کر دی۔ جبکہ بیرون ملک سے چینی کی درآمد میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں سپلائی کی بندش سے چینی کی فی کلوگرام قیمتوں میں یکدم اضافے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175 روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179 روپے تھی۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے چینی کے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی جان بوجھ کر بند کردی ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

اسلام آباد ریڈ زون کے 2 مقامات سے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند

Mobeera Fatima

اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment