محکمہ موسمیات نے مری سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنو بی بلوچستان میں تیز موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اس دوران شمال مشر قی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، مری، جہلم، گلیات، راولپنڈی، سیالکو ٹ، نارووال، گجرات اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، جیوا نی، گوادر، خضدار، آوران، خاران اور پنجگورمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔ کرا چی، حیدر آباد، سجاول، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔
جامشورو اوردادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی رہنے کا امکان ہے۔
