Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں پشاور میں جلسہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہو گا۔ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جلسے میں سب کو شرکت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہو گا۔ ہم نے مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ عوام کیا چاہتی ہے۔ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے 5 روز قبل کروں گا۔ تاکہ لوگوں کو تیاری کا موقع مل سکے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کامیاب ہو گی۔

Related posts

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

Mobeera Fatima

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

سونے کے ماہانہ لاکھوں روپے کمائیں، بھارتی کمپنی کی انوکھی پیشکش

Mobeera Fatima

Leave a Comment