Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

فیشن لیجنڈ جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عالمی فیشن انڈسٹری کے عظیم ڈیزائنر اور ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ تخلیق کار جارجیو ارمانی (giorgio armani) 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جارجیو ارمانی کے انتقال کی تصدیق جمعرات کو ان کی قائم کردہ کمپنی نے کی، کمپنی کے بیان کے مطابق وہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور پہلی بار میلان فیشن ویک کے شو سے غیر حاضر ہوئے تھے۔

کمپنی نے کہا کہ ارمانی کے ملازمین اور خاندان نے عزم کیا ہے کہ وہ ان کے خواب کو جاری رکھیں گے اور کمپنی کو ان کی یاد کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

ارمانی نے اٹلی کو فیشن کی دنیا میں نئی پہچان دی اور ان کا بنایا ہوا برانڈ دنیا بھر میں مقبول ہوا، اپنی کمپنی کے واحد مالک رہے اور 50 برس تک اسے آزادی کے ساتھ چلایا، اور اپنی کمپنی کو تقریباً 2.3 ارب یورو کی سالانہ آمدنی تک پہنچایا۔

Related posts

چین نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا ، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھی مدد کی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں کمی، انڈے مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

محرم الحرام کے دوران وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment