Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب امریکی ڈالر سستا ہونے سے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  49 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار 618 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 67 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

پاک بھارت کشیدگی ، ایران کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Mobeera Fatima

پہلگام واقعہ بھارت کی ناکام سکیورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے، اجے ساہنی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا تین روزہ میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ اختتام پذیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment