Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات اور افواہوں کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ خالی شیڈول نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا، جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے افوائیں تیزی سے گردش کرنے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #TrumpIsDead  کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا، تاہم ہفتے کے روز صدر ٹرمپ کو اپنی نواسی کائی کے ساتھ گالف کورس جاتے دیکھا گیا، جس نے تمام افواہوں کو دم توڑنے پر مجبور کر دیا۔

جس کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک طنزیہ انداز میں ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، ڈی سی اب کرائم فری زون ہے۔

امریکی صدر کے اس بیان کو نہ صرف ان کی صحت سے متعلق افواہوں کا جواب قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ واشنگٹن میں سکیورٹی انتظامات پر اپنی انتظامیہ کے اقدامات کو اجاگر کرنے کا ایک سیاسی طریقہ بھی کہا جا رہا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہو گا ، سعد رفیق کی حصہ لینے سے معذرت

Mobeera Fatima

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھل گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment