Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انانت امبانی کا گرین پاور سنگ میل، 200 میگاواٹ کے جدید ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز

بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے بیٹے اور ریلیانس انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انانت امبانی نے گرین انرجی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ریلیانس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 48 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں انانت امبانی نے کہا کہ گجرات کے جام نگر میں تعمیر ہونے والے دھرو بھائی امبانی گیگا انرجی کمپلیکس ٹیسلا کے گیگا فیکٹری سے چار گنا بڑا ہوگا، اور دنیا کے سب سے بڑے انرجی پروجیکٹس میں شمار کیا جائے گا۔

انانت امبانی نے کہا کہ ریلیانس ریت سے توانائی تک مکمل نیا ایکو سسٹم تخلیق کر رہی ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہوگا۔

یہ کمپلیکس 4 کروڑ 40 لاکھ مربع فٹ پر بنایا جا رہا ہے، جس میں 1 لاکھ کلو میٹر لمبی کیبل بچھائی جائے گی، جو زمین سے چاند تک کے فاصلے کے برابر ہے۔

کمپنی کے مطابق 200 میگاواٹ ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز تیار ہو چکے ہیں، جن کی توانائی پیداوار عام ماڈیولز سے 10 فیصد زیادہ ہے، مستقبل میں اس پلانٹ کی گنجائش 20 جی ڈبلیو پی تک بڑھا دی جائے گی، جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی سنگل سائٹ سولر فیکٹری بن جائے گی۔

Related posts

ماضی کی تمام تلخیوں کو بلا کر اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،وزیراعظم

Mobeera Fatima

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایک اور عدالتی فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment