Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول و ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

Related posts

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سر قلم

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری ، 95 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment