Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کی جانچ میں بڑی پیش رفت، نیا ماڈل متعارف

ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سلوشنز نے پاکستان میں ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس کو بہتر انداز میں جانچنے کے لیے ایک نیا اور آسان ماڈل متعارف کرایا ہے۔

ماہرین نے دنیا کے مختلف ممالک کے 41  سالہ ڈیٹا پر ایک جدید کمپیوٹر ماڈل تیار کرکے اوسط عمر کو ہدف بنایا گیا، جس کے بعد پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ میجرمنٹ کے اعداد و شمار کو عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا اور جہاں ڈیٹا کی کمی تھی وہاں نئے اشارئے بنائے گئے۔

پاکستان ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں اس سے پہلے صحت کے انڈیکس کا اندازہ ڈیموگرافک سروے کے ذریعے صرف بچوں کی شرح اموات سے لگایا جاتا تھا، لیکن یہ سروے باقاعدگی سے نہ ہونے کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا تھا۔

Related posts

پاک افغان جنگ بندی معاہدے میں وقت کی حد مقرر نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانیاں ہیں ، جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment