Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے گئے

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے گئے۔

ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر اسپیل ویز کھولے گئے، اسپیل ویز کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً پانچ گھنٹے ہے، اسپیل ویز پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک پہنچنے تک کھلے رہیں گے، اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بھی بجائے گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔

شہریوں کوپانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment