Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

جمعے کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا سلسلہ رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment