Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلاب سے نقصانات پر افسوس ، پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے ، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث نقصانات پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب میں جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔

دریں اثنا ایک ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے، فصلوں، باغات اور مال مویشیوں کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق ، 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھر مکمل تباہ اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

Related posts

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

Mobeera Fatima

عدالت نے احمد نورانی، جمیل فاروقی اور سیمابیہ طاہر کو اشتہاری قرار دے دیا

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment