Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گندم کی فی من قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ، آٹا بھی مہنگا

گندم کی قیمت فی من 3200 روہے تک پہنچ گئی جس کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا۔

لاہور میں اگست کے شروع میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1400 روہے کا تھا ، اب قیمت 1700 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ چکی کا آٹا 130 روہے فی کلو سے بڑھ کر 135 روپے کا ہو گیا۔

علاوہ ازیںبلوچستان میں 100 کلو بوری 2 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 9 ہزار روپے کی ہو گئی جبکہ پنجاب ملز آٹے کی 6 ہزار 900 روپے میں دستیاب 100 کلو بوری کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 20 کلوآٹے کا تھیلا 1850 روپے کا ہو گیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment