Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت نے کی۔

جسٹس وقار احمد نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟ وکیل نے کہا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے ، بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Related posts

پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے ، امریکا

Mobeera Fatima

طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment