Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی ہے۔

ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد پری پرائمری اورپرائمری تعلیم میں بچوں کی شمولیت بڑھانا ہے، تعلیمی منصوبے سے 40 لاکھ سے زائد بچے براہِ راست مستفید ہوں گے.

اعلامیہ ورلڈ بینک کے مطابق 80 ہزار اسکول سے باہر بچے دوبارہ تعلیمی نظام میں لائے جائیں گے، منصوبہ اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔

ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور والدین تربیت اور آگاہی مہم سے فائدہ اٹھائیں گے، منصوبہ تعلیم کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہنگامی حالات کے مطابق ڈھالنے میں معاون ہوگا۔

Related posts

اسرائیل کی جارحیت جاری، غزہ میں امداد کے منتظر 80 فلسطینی شہید، 400 زخمی

Mobeera Fatima

علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment