Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے مستقل وائس چانسلر کے عہدے کیلئے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ، یونیورسٹی آف چکوال، ویمن یونیورسٹی ملتان اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی ہو گی۔

اس کے علاوہ نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں بھی مستقل وائس چانسلر کو تعینات کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت  نے وائس چانسلر کے عہدے کے خواہشمند امیدواروں کو 12 ستمبر تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی

Mobeera Fatima

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

admin

Leave a Comment