Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا ،تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

Related posts

کورکمانڈر بہاولپور کا اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع کا اعلان

Mobeera Fatima

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment