Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی آئی سی نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) نے پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز حاصل کر لیا، جشن آزادی 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹاوی سرجریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ترجمان پی آ ئی سی رفعت انجم نے کہا کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے سربیا کا ایک دن میں 13 سرجریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر پی آ ئی سی ڈاکٹر علی رضا نے کہا کہ ایک دن میں بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرنا ایک چیلنج تھا۔ ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں تھی، ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی حاصل ہوئی۔

میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے کہاکہ پاکستان کے بڑے اسپتالوں کے کارڈیالوجسٹ اور سرجنز نے ریکارڈ ساز آپریشن میں حصہ لیا۔

پی آ ئی سی کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عابد اللہ نے کہا کہ 70 سے 80 سال کے مریضوں کو ٹاوی سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی ماہر کارڈیالوجی اور کارڈیک سرجری ٹیم کی شب و روز کی محنت رنگ لے آئی۔

Related posts

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

Mobeera Fatima

غزہ اسرائیلی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید، کیتھولک چرچ پر بھی بمباری

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment