Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ تجارتی معاہدے کیلئے پُر امید، چین سویا بین کی خریداری چار گنا کر دے گا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چین جلد ہماری سویا بین کی خریداری چار گنا کر دے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کو سویا بین کی قلت پر تشویش ہے، ہمارے عظیم کسان دنیا کے سب سے بہترین سویا بین اگاتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ سے سویا بین کی خریداری چین کے تجارتی خسارے کو نمایاں طور پر کم کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے، فوری سروس فراہم کی جائے گی، شکریہ چینی صدر شی جن پنگ۔

واضع رہے کہ امریکی صدر نے چین پرممکنہ اقتصادی پابندیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی تیل کی خریداری پرچین پراضافی ٹیرف عائد کئے جا سکتے ہیں، فی الحال کچھ حتمی نہیں کہہ سکتے لیکن امکانات موجود ہیں۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

گلیات، کالا بن کے مقام پرحادثہ، 3 طالبات جاں بحق، ایک شدید زخمی

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 13 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment