Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹرینیڈا میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اس ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

وہ 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، اس سے قبل زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا انہوں نے 65 میچو ں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے دو میچ جو کہ اتوار اور منگل کو ہونے ہیں وہ بھی برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Related posts

قوم کے مجرم کو واپس لانا چاہتے ہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، مریم نواز

Mobeera Fatima

جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے ، عمران خان کی عدالت میں درخواست

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment