Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔

Related posts

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment