Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی

پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کر دی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے کہا ہے کہ ابھی دو درجاتی سسٹم سمیت بہت سارے آپشنز ہیں ، جن پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن انگلینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ ڈویژن ٹو میں چلا جائے اور پھر بھارت یا آسٹریلیا جیسے بڑے حریفوں سے کھیلنے کا موقع ہی نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کیساتھ نہ کھیلنا ناقابل قبول ہو گا ، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتری لانے سے شاید ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے، اصل ضرورت شیڈول کی ہے جس میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کی دوطرفہ سیریز کی مقدار کا خیال رکھا جائے۔

Related posts

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment