کیلیفورنیا: اب صرف وہ افراد ہی فوٹو شیئرنگ ایپ میں لائیو اسٹریم کرسکیں گے جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم ایک ہزار ہو گی۔
اگر آپ انسٹا گرام پر لائیو اسٹریمنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو ایک بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اب انسٹا گرام کی جانب سے صارفین پر ایک پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار فالوورز رکھنے والے ہی لائیو اسٹریمنگ کر سکیں گے۔
اس سے قبل انسٹا گرام پر ہر فرد ہی لائیو اسٹریمنگ کر سکتا تھا چاہے اسے کوئی فالو کرتا ہو یا نہ کرتا ہو۔
کمپنی کی جانب سے کم فالوورز والے صارفین کو ایک نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ آپ کا اکاؤنٹ لائیو اسٹریمنگ کا اہل نہیں۔ اور ہم نے اس فیچر کو استعمال کرنے کی اہلیت کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب صرف ایک ہزار یا اس سے زائد فالوورز رکھنے والے پبلک اکاؤنٹس ہی لائیو ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔
