Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پرائیویٹ اسکولز، اب 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی، لسٹیں طلب

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے پرائیویٹ اسکول آرڈی نینس 2014 دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کی جانب سے ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی گئی۔

وزرات تعلیم نے پرائیویٹ اسکولوں سے فری بچوں کی لسٹیں بنوانے کا فیصلہ کیا ہے، پرائیویٹ اسکولوں سے داخلہ کی تفصیل طلب کی جائے گی، سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31 اگست تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق آرڈینینس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے مفت پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کو آرڈی نینس پر عمل کرنے کا پاپند بنایا جائے گا، پنجاب میں اسپیشل بچوں کا پہلا آٹزم اسکولز بننے کو تیار ہے۔

Related posts

برطانیہ میں تین دن کے لئے شدید برفباری کی وارننگ

Mobeera Fatima

آئینی ترمیم جیسا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا ‘ بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment