Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، پانی گھروں میں داخل

 اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے نالوں میں طغیانی آنے سے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کے پانی میں کئی گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔

دوسری جانب ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Related posts

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس ، میڈلز ٹیبل پر جاپان سب سے آگے

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment