Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کااعلان

admin

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment