Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی کے گروپ نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، آپ نے لبنان میں ایسا کیا، اب وقت ہے کہ آپ غزہ میں بھی یہی کریں۔

اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں نے لکھا کہ اسرائیلی فوج حماس کی عسکری ساخت اور اس کی حکمرانی کا خاتمہ کر چکی ہے، اب یرغمالیوں کی واپسی باقی ہے، جو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

خط میں امریکی صدر ٹرمپ سے کہا گیا کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک خطرہ نہیں رہی ہے، اس لئے ایک علاقائی و عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے جو اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں غزہ کو حماس کے بجائے ایک نئی راہ دے سکے۔

 

Related posts

متحدہ عرب امارات نے معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

Mobeera Fatima

مارننگ شوز کیلئے اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں، فہد مصطفی

Mobeera Fatima

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment