ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان انسداد پولیو کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔
ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پولیو کے بارے میں سرویلنس مزید 3 ماہ جاری رہے گی، انسداد پولیو کیلئے پاک افغان باہمی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔
