Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، اسحق ڈار

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کیلئے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے تجارت اور ٹیرف پر بھی بات کی، ٹیرف پر معاہدے کیلئے وزیر خزانہ امریکا پہنچ رہے ہیں، اگلے دو سے تین دن میں ٹیرف پر معاہدہ طے پا جائے گا۔

Related posts

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

Mobeera Fatima

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا آج ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہ کرنے کا اعلان

admin

Leave a Comment