Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھ فروری کو شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن افغان شہری مارا گیا، ہلاک افغان شہری پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث نکلا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی۔ وہ خان ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد کی نعش کی حوالگی کیلئے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

Related posts

سی ڈی اے کی عدم توجہی، پارلیمنٹ ہاؤس کی کنٹین زبوں حالی کا شکار

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان نہیں مودی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے،فاروق عبداللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment